• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نگراں حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

نگراں حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:عوام کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کی تھی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 تا 7 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی تاہم نگراں حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کردی۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے قیمتیں نہ بڑھانے کی سفارش کردی لیکن حتمی فیصلہ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ،ماہ اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، یہ فیصلہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 12سے کم کرکے 9.5فیصد مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24سے کم کرکے 22فیصد، مٹی کے تیل پر 12سے کم کرکے 6فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 9فیصد سے کم کرکے ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزارت خزانہ کے مطابق،پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق اگست کیلئے ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply