اسلام آباد..کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہند یاسین ملک کو اپنی بیٹی اور بیوی سے نہیں ملنے دے رہا۔ اپنے دہشتگرد کلبھوشن کو بچانے عالمی عدالت چلا جاتا ہے۔ دنیا کشمیر میں ہند کے ظلم و ستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات پر مشعال ملک نے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت ہندوستانی دہشت گردکو اس کی فیملی سے ملاقات کرائی گئی ۔ یاسین ملک کو پچھلے3 سال سے اپنی فیملی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔نئی دہلی نے میری بیٹی کو اپنے والد سے دور رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے مگر کشمیریوں کے ساتھ دہشتگرد سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔ یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ آزادی کی بات کرتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں