• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب کانیا حیرت انگیز تعمیراتی منصوبہ کون سا ہے؟

سعودی عرب کانیا حیرت انگیز تعمیراتی منصوبہ کون سا ہے؟

سعودی عرب میں پہلے ہی نیوم کے نام سے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے پر کام جاری ہے۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا شہری مرکز تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جسے نیو مربع پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت ریاض شہر کو 19 اسکوائر کلومیٹر تک توسیع دی جائے گی اور لاکھوں افراد وہاں رہائش اختیار کر سکیں گے۔منصوبے کا مرکز مکعب نامی عمارت ہوگی جو 400 میٹر اونچی، 400 میٹر چوڑی اور 400 میٹر لمبی ہوگی۔

یہ عمارت اتنی بڑی ہوگی کہ امریکا کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ جتنی 20 عمارات اس میں سما سکیں گی۔اس عمارت میں ہولوگرافک ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو لوگوں کو خریداری اور کھانے پینے کا ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی۔

اسی طرح اسپیس پوڈز، تیرتی ہوئی چٹانیں اور دیگر عجیب و غریب مناظر ہولوگرافک ٹیکنالوجی کے نتیجے میں نظر آئیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ رہائشی مراکز، ہوٹلوں اور دیگر سہولیات سے بھی لیس ہوگی۔منصوبے کو 2030 تک مکمل کیا جائے گا مگر اس کی لاگت کے حوالے سے فی الحال تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔نیو مربع پراجیکٹ میں ہر جگہ تک رسائی 15 منٹ پیدل چل کر ممکن ہوگی اور اس کا اپنا اندرونی ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پہلے ہی آئندہ دہائی میں دارالحکومت کے حجم میں دوگنا اضافے کے لیے 800 ارب ڈالرز کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ریاض کو خطے کا ثقافتی اور صنعتی ہب بنانا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply