• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا حرمین انتظامیہ

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا حرمین انتظامیہ

اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا-

سعودی میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام سے دینی آگہی پروگرام 25 سے زیادہ زبانوں میں پیش کیے جارہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کئے گئے ہیں مطاف میں جانے اور نکلنے کے لیے متعدد راستے مقرر کئے ہیں۔

حرمین انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں توکلنا ایپ میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں ’ہیلتھ پاسپوٹ‘ کے علاوہ بیرون ملک سفر کے دوران کورونا انشورنس کی سہولت کے بارے میں معلومات شامل ہیں اور فیچرز عربی سمیت متعدد زبانوں میں فراہم کیے گئے ہیں جن میں اردو شامل ہے۔

توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایپ کے فیچرز میں مزید اضافے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی نئے اضافہ کیے جانے والے فیچرز میں سعودی مرکزی بینک اور کواپریٹو انشورنس کونسل کی جانب سے منظورشدہ انشورنس پالیسی جو بیرون مملکت سفر کے دوران کورونا کے مرض کی کوریج کےلیے مخصوص ہے شامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سعودی منصوعی ذہانت ’سدایا‘ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توکلنا کے نئے فیچرز ایپ اسٹور، ایپ گیلری یا گوگل اسٹور سے اپ ڈیٹ کیے جاسکتے ہیں نئے فیچرز عربی سمیت متعدد زبانوں میں فراہم کیے گئے ہیں جن میں اردو شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply