نو شہرہ … رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والی ہوں اور وہ جماعت تحریک انصاف نظریاتی ہوگی جس میں جہاز والے نہیں بلکہ غریب کارکنان ہوں گے۔ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اس میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو بن چکے۔ تبدیلی کے نام پر نظریاتی کارکنوں پر چوروں اور لٹیروں کو مسلط کیا جارہا ہے ۔یہ چور ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے۔عمران نیازی پہلے الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی صوبے میں ناکام ہو چکی ہے۔ صوبے میں کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے۔وزیر اعلیٰ اور ان کا خاندان کرپشن میں بازی لے چکا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں