• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کا’ڈبل میوٹینٹ‘وائرس دنیا کیلئےنیا خطرہ قرار

بھارت کا’ڈبل میوٹینٹ‘وائرس دنیا کیلئےنیا خطرہ قرار

بھارت کا’ڈبل میوٹینٹ‘کورونا وائرس دنیا کے لیے نیا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے لیکن بھارتی حکومت ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈبل میوٹینٹ وائرس کے پھیلاؤ کو تیز رفتار بنانے کے علاوہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا باعث ہے۔

ڈبل میوٹینٹ گزشتہ برس کے اختتام پر رپورٹ ہوا لیکن مودی سرکار نے جان بوجھ کر اسے نظرانداز کیا۔

اب تک آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، سنگاپور، برطانیہ اور امریکا سمیت دس ملکوں میں بھارتی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اپریل میں کورونا کے52 فیصد نئے کیسز کی وجہ بھارتی وائرس ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران1ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ مثبت کیسز میں ہونے والے بے پناہ اضافے کے بعد گزشتہ شب سے نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارت کے طبی ماہرین کے مطابق اس وقت کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کے باعث ملک کے نظام صحت پر غیر معمولی دباؤ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply