• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ لاہور، نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ لیں گے

وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ لاہور، نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ لیں گے

لاہور : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج دوپہر لاہور پہنچیں گے اور نئے بلدیاتی نظام پر حکام سے بریفنگ لیں گے۔

عمران خان لاہور پہنچتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد سہ پہر 3 بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سینیئر وزیر علیم خان وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔

بعد ازاں 4 وزراء وزیراعظم کو اپنے محکموں کی ترجیحات سے بھی آگاہ کریں گے اس دوران وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اہم منصوبوں کی منظوری بھی لیں گے۔

قومی کمیشن برائے پولیس اصطلاحات کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیراعظم سے آج ملاقات کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم عمران خان آج بیورو کریسی کے مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے اور اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply