11 افراد کے قاتل سے گن چھیننے والا امریکہ کا نوجوان

 امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور سے گن چھیننے والے 26 سالہ نوجوان نے زندگی میں کبھی اصلی بندوق نہیں دیکھی تھی۔

26سالہ  برینڈن کوامریکا بھر میں سراہا جارہا ہے کیونکہ اس نے  11 افراد کو گولیاں مارنے والے حملہ آور سے گن چھین لی تھی ۔ نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے برینڈن کا کہنا تھا کہ “میرا دل ڈوب گیا، میں جانتا تھا کہ میں مرنے والا ہوں لیکن میں نے اس سے گن چھین لی

پولیس کے مطابق، بندوق بردار، جس کی شناخت 72 سالہ ہو کین ٹران کے نام سے ہوئی، بعد میں ایک وین میں خود کو گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

یادرہے یہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کیلیفورنیا کی تاریخ کی مہلک ترین وارداتوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً 22:22 پر شروع ہوا مونٹیری پارک کے مشہور اسٹار بال روم ڈانس اسٹوڈیو میں قمری نئے سال کی تقریبات جاری تھیں  کہ اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس کے 30 منٹ بعد،  مسلح حملہ آور ہوکین  قریبی قصبے الحمبرا میں لائی لائی بال روم اینڈ اسٹوڈیو  پہنچا جہاں اس کا سامنا برینڈن سے ہوا۔ برینڈن نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے گن چھین لی اور ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply