راولپنڈی:مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل سے اسپتال اور پھر اسپتال سے جیل منتقلی ہوگئی۔
نواز شریف کو اتوار کو دل اور بائیں بازو میں درد کے بعد پمز اسپتال لایا گیاتھا ،جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے،ذاتی معالج بھی نواز شریف کا معائنہ کرتے رہے۔
پمز کے ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی طبیعت بہتر ہےتاہم انہیں مزید کچھ روز اسپتال میں گزارنا چاہیے تھے۔
نواز شریف نے جیل منتقلی کیلئے اصرار کیا جس کے بعد انہیں کارڈیک سینٹر سے اڈیالا جیل پہنچا دیا گیا ہے،اس موقع پر جیل اور اسپتال کے اطراف سخت سیکیورٹی حصار موجود رہا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں