دوسرے کی جنگ ۔۔۔عبدالحنان ارشد

الیکشن سے بات نکلی، بحث چل نکلی بڑے بھائی کا “مہاتما” ٹھیک، یا چھوٹے کا “چائنا کا نظریاتی”۔
لیڈروں سے شروع ہوئی لڑائی اس حد تک بڑھ گئی، کہ گھر جدا کرنے کی نوبت آن پہنچی۔
ساتھ کزنوں میں پروان چڑھتی ہوئی محبت جسے جلد ہی شادی کا نام دیا جانا تھا، بڑوں کی وجہ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم قرار پایا۔
بوڑھی ماں صدمے سے جلد ملک عدم چل دی۔
برسوں بعد دونوں بھائیوں کے ذہنوں سے ایک دوسرے کی شکلیں بھی معدوم ہونے لگی،
میڈیا میں خبر آئی دونوں لیڈر برسوں سے خفیہ مراسم قائم کیے ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply