• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایمریٹس ایئرلائن کا بغیر کھڑکیوں والے طیارے لانے کا فیصلہ

ایمریٹس ایئرلائن کا بغیر کھڑکیوں والے طیارے لانے کا فیصلہ

دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے نئے جہازوں سے کھڑکیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی سفر کے دوران ہر انسان کوشش کرتا ہے کہ اسے ونڈو سیٹ ملے تاکہ وہ سفر کے ساتھ ساتھ بیرونی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتا رہے جب کہ اکثر اوقات ونڈو سیٹ نہ ملنے پر لوگ احتجاج بھی کرتے ہیں اور کبھی کبھار ساتھ بیٹھے شخص سے اپنی نشست بدلنے کی درخواست بھی کرتے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اب اپنے جہازوں سے کھڑکیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے کھڑکیوں کے بغیر جہاز لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ جہاز کی رفتار میں تیزی لانا ہے جب کہ یہ فیصلہ جہاز کے وزن میں کمی اور اس کی توانائی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ دیا کہ جدید ترین جہاز کھڑکیوں کے بغیر ہوسکتے ہیں اور مسافروں کو مجازی کھڑکیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی جو انہیں ایک کیمرے کی مدد سے باہر کے مناظر ہو بہو سکرین پر دکھائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply