• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے: امریکی نمائندہ خصوصی

او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے: امریکی نمائندہ خصوصی

واشنگٹن: افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے، امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے۔تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ہیومینٹرین ٹرسٹ فنڈ کا قیام عمل میں آیا، اجلاس میں او آئی سی کے ایک خصوصی ایلچی کی نامزدگی بھی اہم ہے۔

نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا سترہواں غیر معمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان نے انجام دیے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply