• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی کسانوں نے ابابیل کے بچوں کی خاطر گھر گرانے کا کام روک دیا

چینی کسانوں نے ابابیل کے بچوں کی خاطر گھر گرانے کا کام روک دیا

چین میں نرم دل کسانوں نے ایک گھر کو گرانے کا ارادہ محض اس وجہ سے ملتوی کردیا کہ اس گھر میں موجود گھونسلے میں ابابیل کے 4 ننھے بچے اور سات انڈے موجود تھے۔  زنہوا کے مطابق چینی صوبے زی جیانگ کے ایک قصبے کو جیالوجیکل ڈیزاسٹر سروے نے ہائی رسک قرار دیا جس کے باعث کسانوں نے 5 جون کو گائوں کے ایک پرانے گھر کو گرانے کا ارادہ کیا۔ گھر کو گرانے کے لیے کسانوں کی ڈیمالیشن ٹیم کام کررہی تھی کہ انہوں نے پرندوں کے بچوں کی آوازیں سنیں اور گھر میں چار گھونسلے پائے جن میں ابابیل کے چار بچے اور سات انڈے موجود تھے۔ پرندے کے بچے بھوکے تھے جو خوراک کے لیے چلا رہے تھے اور گھونسلے سے باہر جھانک کر دیکھ رہے تھے۔ گھر گرانے والی ٹیم نے کام روک دیا اور پرندوں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا جس نے انہیں بتایا کہ اگر گھونسلے کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں انسانی بو منتقل ہونے سے اس بات کا امکان ہے کہ ابابیل اپنے بچوں کو چھوڑ جائیں یوں اس کے بچوں کے مرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اس پر کسانوں نے نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کو گرانے کا ارادہ اس وقت تک ملتوی کردیا جب تک ابابیل کے بچے بڑے ہو کر وہاں سے پرواز نہیں کرجاتے۔ یہ خبر میڈیا پر جاری ہونے کے بعد چین میں لوگوں نے اس اقدام کو سراہا ساتھ ہی جانوروں اور پرندوں سے محبت کو بہترین انسانی رویہ قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply