خطرناک سمجھے جانے والے مگر مچھ کی رحم دلی ایسی کہ اسے ٹی وی پر دکھایا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں دریا میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کو جب اس کے والدین اور ریسکیو ٹیمیں ڈھونڈنے میں ناکام رہے تو مگر مچھ نے بچے کی لاش اپنے اوپر رکھ کر اسے والدین کو لوٹا دی۔
رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دریا میں بہت ہی بڑے مگر مچھ کو دیکھ کر لوگ ڈر گئے تاہم اس کی کمر پر ڈوبنے والے بچے کی لاش کو دیکھ کر فوراً ہی لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا۔
رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین جیسے ہی لاش کو اٹھاتے ہیں اس کے فوری ہی بعد مگر مچھ پانی میں واپس چلا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش پر صرف ایک زخم موجود تھا جو کہ مگر مچھ کے دانتوں کا تھا جو اس نے بچے کی لاش کو اٹھانے کے لیے اس کی کمر میں گڑائے تھے۔
انڈونیشیا میں مختلف ٹی وی چینلز نے بھی یہ ویڈیو نشرکی۔

واضح رہے کہ 4 سالہ بچہ اپنے گھر کے قریب دریا میں کھیلنے کے دوران بہہ گیا تھا۔
Strange but true…
A huge crocodile appears with the body of a drowned child on its back & hands it over. The family had failed to find it from a the crocodile infested river in Indonesia.
VC:Gulf Today pic.twitter.com/HDSuKezRSh— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) January 24, 2023
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں