بھارت نے اپنی ہی سفارت کار کو جاسوس قرار دے دیا

نئی دہلی:بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو جاسوس قرار دے دیا۔

نئی دہلی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ  اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات رہنے والی سفارت کار مادھوری گپتا دشمن ملک کی مدد کی مرتکب ہوئی ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرماکے مطابق ،مادھوری گپتا اسلام آباد میں اپنی تعیناتی کے دوران دفاع، وزارت داخلہ اور بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اہم افسران اور ان کے خاندانوں کے بارے میں تفصیلات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتی رہیں ،جس کی وجہ سے ان افسران کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے ۔

مادھوری گپتا8سال قبل اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں بطور سیکنڈسیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن  تعینات تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران ان کی دوستی 2پاکستانی اہلکاروں سے ہوگئی  اور وہ ایک  پاکستانی صحافی کے ذریعے خفیہ معلومات ان افراد کو دینے لگیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مادھوری گپتا کودہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 22اپریل 2010ء کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت حراست میں لیا تھا  اور ان پر بھارت کی کلاسیفائیڈ معلومات پاکستانی آفیشلز کو فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply