• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ کا اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کا اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ

نیویارک:اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں 29ممالک  نے کمیشن غزہ بھیجنے کی قرار داد کی حمایت کی ،منظور کردہ قرار داد کے تحت  جلد ایک بین الاقوامی اور آزاد تحقیقی کمیشن غزہ بھیجا جائے گا۔

کمیشن اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی مبینہ خلاف ورزیوں اور جارحیت کی تحقیقات کرے گا،قرار داد کی  مخالفت میں صرف امریکا اور آسٹریلیا نے ووٹ دیا جبکہ 14ممالک نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

دوسری جانب فلسطینیوں کے سفاکانہ قتل عام کیخلاف اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس استنبول میں ہوا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں فلسطینیوں کے تحفظ  کیلئے عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی مسترد کردی گئی،بیت المقدس کی قانونی  حیثیت کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کا عہد کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اجلاس میں کہا گیا کہ امریکی ایما پراسرائیلی فوج جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے،اجلاس کی صدارت ترک  صدر رجب طیب اردوان نے کی.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply