• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،وزیراعظم

غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،وزیراعظم

استنبول:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان ہمیشہ فلسطینی  عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ہفتے کوترکی کے شہر استنبول میں فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

انہوں نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔

ہیں، فلسطینیوں کیلئے  مل کر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطین میں جاری بربریت کا خاتمہ ہوسکے۔

شاہد خاقان عباسی نے آزاد فلسطینی ریاست کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر او آئی سی فورم سے مضبوط موقف دینا ہوگا اور فلسطینیوں کیلئے  ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی تاکہ فلسطین میں جاری بربریت کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے، سلامتی کونسل عمل درآمد نہیں کرواسکتی تو جنرل اسمبلی میں حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں جمعے کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا، جبکہ  مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی 70 سال سے بھارتی جبر کا شکار ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply