سابق صدرنیشنل بینک سعید احمد کی برطرفی درست قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرنیشنل بنک سعید احمد کی برطرفی کوصیحح قراردے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں کہا کہ سعید احمد کے خلاف ریفرنسزفائل ہونے پر چاہئے تھا کہ وہ خود ہی عہدے سے مستعفی ہوجاتے۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سعید احمد کے خلاف ریفرنسزفائل ہیں، جن میں سعید احمد پراسحٰق ڈار کیلئے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، تو سعید احمد کوخود چاہئے تھا کہ عہدے سے مستعفی ہوجاتے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سعید احمد کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے تو ہائیکورٹ کیا کرے؟ عدالت عالیہ اگرسعید احمد کے حق میں فیصلہ دے توانصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔ عدالت نے سعید احمد خان کی صدرنیشنل بینک کے عہدے سے برطرفی کوچیلنج کررکھا تھا ، سعید احمد نے بطورصدرنیشنل بینک اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply