ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ 2 سال بعد بحال

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل میں ہونے والے واقعات کے سلسلے میں دو سال کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو اب اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن ٹرمپ کی جانب سے اب تک اس پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا ہ گیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں پلیٹ فارمز کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ اس بات کا تعین کرنے کے بعد کیا کہ ٹرمپ کی آن لائن سرگرمی سے عوامی تحفظ کو لاحق خطرہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔

کمپنی کے ایک بیان کے مطابق ٹرمپ کو جرائم کے اعادہ کے لیے سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی شدت کے لحاظ سے ٹرمپ کو ایک ماہ سے دو سال کی مدت تک فیس بک سے دوبارہ ہٹایا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیس بک نے 6 جنوری کو امریکی کیپٹل میں ہونے والے واقعات کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ بندکر دیا تھاجب ان کے کچھ حامی کئی امریکی ریاستوں سے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدارتی محل کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply