لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہ ہم نے پاکستان کا مفاد سامنے رکھتے ہوئے تحمل سے کام لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولنگ بعد کی صورت حال اپنے سیاسی کریئر میں نہیں دیکھی، ووٹرز کی توہین ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو کیا گیا وہ 30 سالوں میں کبھی نہیں ہوا، لاہور سے میرا، ایاز صادق کا ووٹ روک لیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈی جی خان میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا، کئی جگہوں سے شکایات آئیں کہ فارم 45 نہیں دیاجارہا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کی درخواست کی تاہم وہ بھی قبول نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر پہلے تک لاہور کے کسی حلقے کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا، خیال تھا الیکشن میں ووٹرز کو آزادانہ اظہار رائے کاموقع دیاجائےگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں