• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میکسیکن میئر نے مگر مچھ سے شادی کرلی،وجہ آپکو حیران کردے گی

میکسیکن میئر نے مگر مچھ سے شادی کرلی،وجہ آپکو حیران کردے گی

ریاست میں خوشحالی کیلئے میئرمیکسیکونے مگرمچھ سے شادی کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق توہم پرستی پر یقین رکھنے والے میکسیکو کے میئر نے عوام کی خوشحالی کے لیے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی ، شادی کی تقریب روایتی انداز میں ہوئی ، رشتہ داروں اور عوام نے میئر کو مبارکباد دی اور ان کے عمل کو سراہا۔ واضح رہے کہ ریاست وہاکا میں مگر مچھ سے شادی کا رواج صدیوں سے رائج ہے ، ایسا لوگ خوشحالی کے لیے کرتے ہیں، میئر میکسیکو کا بھی شادی کرنے کا مقصد راتوں رات عوام کی قسمت بدلنا ہے ۔ میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے دلہن سے اعتراف محبت کرتے ہوئے اسے بوسا بھی دیا دلہن کو شادی پر روایتی لباس پہنایا گیا تھا۔ دلہن بننے والے مادہ مگرمچھ چھوٹی شہزادی کے نام سے مشہور ہے اس حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دیوتا کی نمائندگی کرتی ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply