سو لفظ: یکم مئی

’’یکم مئی!
میرا دن!
میرے لئے امید کا سورج!
میرا رزق حلال، جفاکش محنت، عزت کے دو نوالے اور اپنی اولاد کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دینا میرا مطمح نظر!!!
اس وطن کی مٹی پر میرا پسینہ قرض ہے. کیا میں سراہے جانے کے قابل نہیں…۔‘‘
ٹی وی پر حکومتی نمائشی اشتہار دیکھتے ہوئے چائے کے کپ پکڑے "شیدے" کی ٹکر چوہدری صاب سے ہو گئی…
پھر کیا ہونا تھا!
شیدے کی عزت، سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ اور امید چوہدری صاحب اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں خاک آلود ہو گئی…

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply