سو لفظوں کی کہانی ۔ محنت شاقہ

یہ اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔ لیکن میں نے مسلسل محنت سےان دوستوں کو بالآخر مات دے ہی دی۔۔۔۔
جو محفل میں بیٹھ کر میری ناکامیوں پر میرا مذاق اڑاتے تھے ۔۔۔۔۔مجھ پر بھبتیاں کساکرتے تھے۔ ۔۔
میں نے چلنا شروع کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔۔۔۔۔ میں جھکا بھی ،گرا بھی ۔۔۔۔۔
پھر سنبھلا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کرتا چلا گیا۔۔۔۔۔
اسی سخت محنت کا نتیجہ تھا کہ آج میں نے ان سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیاتھا۔۔۔۔۔۔
آج میرے پاس ٹیمپل رن میں ان سے کہیں زیادہ سکے تھے اور اسکور سب سے زیادہ۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply