• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جو معاملات اٹھائے ہیں انہیں نبٹا کر ہی جانا چاہتا ہوں، چیف جسٹس

جو معاملات اٹھائے ہیں انہیں نبٹا کر ہی جانا چاہتا ہوں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک مقدمے کی کاروائی کے  دوران  کہا ہے  کہ خواہش ہے کہ جو معاملات اٹھائے ہیں انہیں نبٹا کر جاؤں ،وگرنہ  بعد میں  بعض لوگ نعرے لگاتے پھریں گے کہ باتیں کیں اور چلا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں  ادویات کی قیمتوں سے متعلق  مقدمے کی سماعت  ہوئی جس  موقع پر سیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے اور قیمتوں میں کمی سے متعلق عبور ی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ہمیں گیارہ معاملات پر کام کرنا تھا، جن  پر  ہم نے درجہ بندی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 چیف جسٹس نے حکام سے قیمتوں میں کمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں اس معاملے پر مکمل رپورٹ دے دیں، تفصیلی رپورٹ کو دیکھ کر فیصلہ کر لیں گے۔ کسی کا اپیل کا حق متاثر ہوتا ہے تو ہوتا رہے، ہم کسی کو بھی کسی اور فورم پر جانے نہیں دیں گے،  مفاد عامہ کےجن معاملات میں ہاتھ ڈالا ہے ان کو یہیں حل کریں گے،  کسی کو عدالت جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply