• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد سے قبل مارکٹیں بند کروادی گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد سے قبل مارکٹیں بند کروادی گئیں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملتان آمد سے قبل مارکیٹیں بند کروادی گئیں جس کے باعث شہری پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد سے قبل ہی سیوڑہ چوک، سورج میانی، چونگی نمبرایک کی تمام دکانیں بند کرادی گئیں جس سے شہری پریشان ہوگئے۔

وزیراعلی پنجاب خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچیں گے،ان کی آمد پر900 پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جب کہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعلی ایئر پورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیوٹ جائیں گے، پولیس اورٹریفک اہلکارایئرپورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیوٹ والے روڈزپرتعینات رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاسنگ آوٹ پریڈ ریکروٹ بیج نمبر57 پولیس ٹریننگ اسکول ملتان سے آج پاس آوٹ ہوگا،بیج نمبر 57 کے 1147 ریکروٹس کانسٹیبل پاس آوٹ ہوں گے، پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کا تعلق ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان اور فیصل آباد ڈویثرن سے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply