پاکستان ایئر لائنز نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آزمائشی لینڈنگ کامیابی سے سر انجام دی ہے۔
20 اپریل سے باقاعدہ استعمال میں لائے جانے والے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر آزمائشی پرواز کی مشق کی گئی۔ پرواز پر قومی ائیرلائن کے افسران بالا بھی موجود تھے۔
کامیاب لینڈنگ کے بعد سیکرٹری ایوی ایشن نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل ملکی ہوابازی کی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ اس ائیرپورٹ پر مسافروں کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
قومی ایئرلائنز نے اپنے طیاروں پر عقبی حصے اور انجنوں پر مارخور کی تصویر متعارف کرادی۔
پی آئی اے کے لوگو کا فونٹ بھی تبدیل کرکے اسے پرواز کے نیچے بھی لگایا گیا تاکہ پروان کے وقت اسے زمین سے بھی دیکھا جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی پروازوں کی مسحور کن دکھاوٹ اور کاروباری منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے تقریب کے دوران مارخور کی تصویر اور پی آئی میں اس تبدیلی کو متعارف کرایا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں