• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوم پاکستان کے موقع پرایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقسیم

یوم پاکستان کے موقع پرایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقسیم

ایوان صدر میں یوم پاکستان کےموقع پر سیاستدانوں،مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کئے گئے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نےاعزازات تقسیم کئے،سینئر سیاستدان راجہ محمد ظفر الحق،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،ایئر مارشل ریٹائرڈ نجیب اخترکو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈاکٹر شمشاد اختر کو معاشی میدان میں ،حفیظ قریشی مرحوم کو نیو کلیئر سائنس کے شعبے ،صلاح الدین صدیقی کو کھیلوں میں نمایاں خدمات ،افتخار حسین عارف کوادب کےشعبہ میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
ناصر محمود کھوسہ ،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو معاشرتی خدمات جبکہ بریگیڈیئر سید سرفراز علی مرحوم کو بعداز مرگ اور مفتی عبدالشکور مرحوم کو خدمات عامہ کے شعبے میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
سابق آئی جی مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت سے نوازا گیا ۔
واضح رہےکہ تقریب میں غیر ملکی سفیروں سمیت نامور شخصیات نےشرکت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply