• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلہ،4ڈاکو ہلاک ،2شہری جاں بحق

ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلہ،4ڈاکو ہلاک ،2شہری جاں بحق

ننکانہ صاحب:ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

جمعرات کو رات گئے ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سید والا  میں ڈاکوؤں نے جیولری کی شاپ پر ڈکیتی کی،ڈاکوؤں نے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے مزاحمت پر فائرنگ کرکےجیولر ظفر اللہ پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے بھی آس پاس موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس سے ایک راہ گیر عمر حیات بھی جاں بحق ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقابلے کے دوران مارے گئے 2ڈاکوؤں کی شناخت قاسم عرف کاشی اور عمران کے نام سے ہوئی ہےجبکہ ان کے قبضے سے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی کے ساتھ ساتھ ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہلاک ہونے والے ڈاکو ڈکیتی، چوری اور اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply