ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی غصے میں آگئے

بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے، جس پر کھلاڑی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس وقت بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں موجود ہے، جہاں سے ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی ، ویرات نے خود وہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو بہت خوفناک ہے اور اس کو دیکھنے کے بعد مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی، اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں پرائیویسی نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کا سوچ سکتا ہوں؟

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھےاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے، براہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح ​​کی چیز نہ سمجھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ویرات کوہلی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں اس چیز کو سمجھتا بھی ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply