• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک

شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک

شام کے ساحل پر ایک افسوس ناک واقع میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہریوں سمیت خواتین اور بچے شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply