• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لہسن کا رس بھینس کے دودھ میں ملا کر پئیں اور کمال دیکھیں

لہسن کا رس بھینس کے دودھ میں ملا کر پئیں اور کمال دیکھیں

لہسن کا شمار قدرت کی ان نعمتوں میں ہوتا ہے جس کا استعمال کرکے انسان دل سمیت کئی مہلک اور خطرناک بیماریوں سے چھٹکارا پا سکتا ہے۔ یہ مارکیٹ میں باآسانی دستاب ہوتا ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے، ذیل میں آپ کو لہسن کے ایسے فوائد اور استعمال بتائے جائیں گے جس کی مدد سے آپ بہت زیادہ استفادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

لہسن سے دانت کا درد، تیز بخار پھلبڑی کے داغوں کا علاج، کان کا درد اور جسم پر گرمی کی وجہ سے نکلنے والے دانوں کا علاج بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو تیز بخار ہے تو اس بخار کی شدت کو کم کرنے یا ختم کرنے کیلئے لہسن کا رس بھینس کے دودھ میں ملا کر پئیں تو بخار فوراً ہی کم یا ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اس کے استعمال سے سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔

اسی طرح اگر آپ کو کان میں تکلیف کی شکایت ہے تو سونے سے قبل ایک لہسن کا ٹکڑا رکھ لیں۔ جب آپ صبح بیدار ہوں گے تو آپ خود حیران رہ جائیں گے، ایسا کرنے سے کان کا درد مکمل غائب ہوجاتا ہے اور آپ خود کو پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ کان کے سخت درد کو دور کرنے کیلئے لہسن کے رس کے چند قطرے کان میں ڈالنے سے فوری کان کا درد ختم ہو جاتا ہے، اگر لہسن کا حلوہ بنا کر اس میں شہد ملا کر کھایا جائے تو یہ بھوک بڑھانے میں بھی کار آمد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نوٹ: یہ مضمون محض ذاتی معلومات کیلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply