• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کووڈ 19 ان خواتین کو سونگھنے کی حس لَوٹا سکتا ہے ،جو پیدائشی طور پہ اس صلاحیت سے محروم تھیں

کووڈ 19 ان خواتین کو سونگھنے کی حس لَوٹا سکتا ہے ،جو پیدائشی طور پہ اس صلاحیت سے محروم تھیں

(نامہ نگار /مترجم: محمد منیب خان) کووڈ 19 سے متاثرہ بہت سے لوگوں میں یہ علامت دیکھنے کو ملی کہ وہ لوگ سونگھنے کی حس کھو چکے تھے۔ اسی طرح بعض لوگوں میں ایسی علامات بھی سامنے آئیں کہ ان کے سونگھنے کی حس کئی گنا بڑھ گئی۔

لندن (برطانیہ) کی رہائشی نینسی سمپسن پیدائشی طور پہ سونگھنے کی صلاحیت سے محروم تھی۔ تاہم غیر متوقع طور پہ کووڈ 19 سے متاثر ہونے نے کے بعد اس کی سونگھنے کی حس لوٹ آئی ہے۔
دی سن (The Sun)کی خبر کے مطابق نینسی نے بتایا کہ کرسمس کے دوران اس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر رکھا تھا اور ایک دن اچانک اسے احساس ہوا کہ وہ سونگھ سکتی ہے۔

انہوں مزید کہا کہ اب انہیں اچھا لگتا ہے کہ وہ پھلوں، موم بتیوں اور کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے سبزیوں کو سونگھ سکتی ہے۔ جیسا کہ سونگھنے کی حس چکھنے کی حس سے جڑی ہوتی ہے اس لیے نینسی اب سب کھانوں کے ذائقے سے بھی لفظ اندوز ہو سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر اندر سونگھنے کی حس کھونا ایک کامن علامت ہے۔ ایسی علامات تقریباً 75-80% مریضوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔ جس کی عمومی وجہ وائرس کا ان خلیوں کو متاثر کرنا ہے جو دماغ میں سونگھنے کی حس سے منسلک ہوتے ہیں۔
سپٹنگ نیوز

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply