کم نیند لینا بچوں کے موٹاپے کی اہم وجہ ہے: محققین

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بچے جو ہر شب متعین  کردہ  نیند کی مقدار سے کم نیند لیتے ہیں ان کے موٹے ہونے کے امکانات بہت حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر بچے ہر رات کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند پوری نہیں کرتے تو ان کا وزن بڑھنے کے 58فیصد امکانات ہوجاتے ہیں۔واروک یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کم نیند اور موٹاپے میں واضح رشتہ ہے۔یہ معلومات برطانیہ میں بچوں میں پھیلنےوالی موٹاپے کی وبا ءکے دوران حال ہوئیں۔

آفیشل اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے کچھ حصوں میں تقریباً نصف کے برابر پرائمری اسکول کے بچے خطرناک حد تک اوور ویٹ ہیں۔لیکن واروک میں ہونے والی نئی تحقیق، جس میں 42پرانی تجربوں کا جائزہ لیا گیا ہے، بتاتی ہے کہ  بچوں میں بڑھتے اس مسئلے کو آسانی کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہدایات کے مطابق 4سے 11ماہ کے درمیان شیر خوار بچے  کو کم از کم 12گھنٹے کی نیند لینی چاہیئے۔جبکہ  گٹھنے چلنے والے کو 11سے14گھنٹوں کے درمیان اور پری اسکول  والے بچوں کو 10سے13گھنٹے کی نیند لینی چاہیئے۔چھ سے 13سال تک کے بچوں کو کم از کم 9گھنٹوں کی نیند لینی چاہیئے لیکن 11گھنٹوں سے زیادہ نہیں۔ اور 13سے 19برس تک کے بچوں کو 8سے 10گھنٹے کے درمیان نیند لینی چاہیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply