• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کابینہ سمیت استعفیٰ دیدیا

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کابینہ سمیت استعفیٰ دیدیا

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ اور ان کی کابینہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں صدر محمود عباس کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کرتا ہوں، محمد اشتیہ نے بتایا کہ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور غزہ میں جنگ کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

استعفی کا اعلان کرتے ہوئے محمد اشتیہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اگلے مرحلے اور اس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی حکومتی اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی حکومت اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور بنیادی ڈھانچے جیسی خدمات فراہم کرنے کے درمیان توازن حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور وہ فلسطین کی سرزمین پر ایک ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ صدر محمود عباس وزیر اعظم کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کریں گے یا نئے وزیر اعظم کی تقرری تک انتظار کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ مغربی کنارے میں حکومت کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا سمیت کئی ممالک نے ایک اصلاح شدہ فلسطینی اتھارٹی کا مطالبہ کیا ہے جو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد تمام فلسطینی علاقوں کا انتظام سنبھالے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply