• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری،مسلح افواج کے سربراہان شریک

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری،مسلح افواج کے سربراہان شریک

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی بی، پاک فضائیہ اور نیوی کے سربراہ بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورت حال کے علاوہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عسکری حکام ملکی قومی سلامتی کے اجلاس میں اندرونی و بیرونی صورت حال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دیں گے جبکہ مشیر برائے قومی سلامتی امور شرکا کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت سے متعلق آگاہ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply