• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

برطانیہ میں ڈیلٹا سے 70 گنا زیادہ خطرناک کورونا کے اومیکران ویریئنٹ نے تباہی پھیلا دی ہے-

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 44 ہوگئی ہے لندن سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی ۔ اومی کرون کے سبب 104 افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور 12 اموت ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں اومی کرون کی صورتحال پر غور کے لیےکابینہ کی ورچوئل میٹنگ آج ہوگی برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مزید پابندیوں کےنفاذ کے بارے میں 3 آپشنز پر غور کا امکان ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے سبب مشکل کا سامنا ہے، مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔عوام احتیاط سے کام لیں اور جلد از جلد بوسٹر ڈوز لگوائیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں 12 سے 15 برس کے بچے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں اور 12 ہفتے قبل پہلی ڈوز لگوانے والے دوسر ی ڈوز لگواسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے سبب برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئےتمام مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ سے بالواسطہ فضائی مسافروں کا بھی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل مسافروں کی ویکسینیشن اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لازمی ہو گی۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سو فیصد ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کے لیے برطانیہ کی براہ راست پروازیں ایڈجسٹ کرے۔دوسری جانب سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت رکھا جائے گا کہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔سی اے اے حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کوروناوائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply