• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرینی صدر کا عارف علوی کوفون، اقوام متحدہ کی قرارداد پر حمایت مانگ لی

یوکرینی صدر کا عارف علوی کوفون، اقوام متحدہ کی قرارداد پر حمایت مانگ لی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر روس یوکرین جنگ میں اقوام متحدہ کی قرارداد پر حمایت مانگ لی۔

دونوں صدور نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ روس، یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

صدر زیلنسکی نے صدر علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ مفاد کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر زیلنسکی نے صدر علوی کو اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے یو این جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت کا کہا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ روس، یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply