• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عدالت کا نیب کو مریم نواز کو گرفتاری سے 10 دن پہلے بتانے کا حکم

عدالت کا نیب کو مریم نواز کو گرفتاری سے 10 دن پہلے بتانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے نیب کو حکم دیا ہے کہ گرفتاری سے 10 روز قبل مریم نواز کو آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت اور ان کی طاقت ختم ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی فتح تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، ڈسکہ کے عوام کومبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس کی طاقت ختم کرنےکا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں شکست دی، مسلم لیگ ن نے ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، مسلم لیگ ن کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے.

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ نیب پولیٹکل انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت نیب کو مخالفین کے خلاف استعما ل کر رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین نواز شریف ، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی کردار کشی کرتے تھے، مسلم لیگ ن کو توڑنے کے لیے پانچ سال لگا کر سرتوڑ کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے باہمی معاملات پر کچھ نہیں بولنا چاہتی، جہانگیرترین کا نمک کھارہے تھے، جہاز استعمال کررہے تھے وہ مافیا نہیں تھے، آج کیسے یاد آیا کہ جہانگیرترین مافیاکاحصہ ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ پی ڈی ایم قائم ہے ،تمام جماعتیں متحد ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply