• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صرف دِین کا کہا مانوں گا، ترک صدرکا شرح سود میں اضافے سے انکار

صرف دِین کا کہا مانوں گا، ترک صدرکا شرح سود میں اضافے سے انکار

وہ کرونگا جو دین کہے گا، ترک صدرکا شرح سود میں اضافے سے انکار

ترک صدر رجب طیب اردگان نے سود میں اضافے سے انکار کر دیا ہے

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ میں وہی کام کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے، شرح سود میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، ترکی کی کرنسی لیرا میں گراوٹ ہو رہی ہے ،ان حالات میں ترک صدر سے شرح سود میں اضافے کاکہا گیا تھا جس پر انہوں نے اعلان کیا کہ شرح سود میں اضافہ نہیں ہو گا،

ترک صدر کا کہنا تھا کہ کایت کی جاتی ہے کہ ہم سود کی شرحوں میں اضافہ کرتے رہتے ہیں اس سے الگ مجھ سے کوئی امید مت کیجئے ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں اسلامی تعلیمات کے تحت کام کرتا رہوں گا۔

ترک صدر کی جانب سے نئے مالیاتی نظام کے اعلان کے بعد دم توڑتے لیرا نے اونچی پرواز پکڑ لی ہے، صدر اردگان کی جانب سے بینکوں میں پڑے ترک لیرے کی قدور قیمت کی گارنٹی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد صرف چند گھنٹوں میں لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا

Advertisements
julia rana solicitors london

ترک صدر کی نئی مالیاتی پالیسی کے تحت اکاؤنٹ ہولڈر کو لیرا میں کرنسی رکھنے پر ڈالر ایکسچینج ریٹ پر تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ترکش لیرا کو ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کو بینک کور کریں گے اور بینک ڈیپازٹ تاریخ کے مطابق فرق اکاؤنٹ ہولڈرز کو دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ لیرا میں بینک ڈپازٹ پر گین ٹیکس سے بھی استثنیٰ فراہم کیا گیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply