نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق ممتاز اداکار نصیر الدین شاہ نے یہ بات حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان کی جانب سے دیے جانے والے گستاخانہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہی ہے۔
نصیر الدین شاہ نے ایک سوال پر واضح طور پہ کہا کہ اس زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔
بالی ووڈ اداکارنے کہا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے جب کہ نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے۔

سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت میں نفرت پھیلانے کا ذمے دار ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں