برکینا فاسو: 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے

برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے ہیں۔

برکینا فاسو وزارت تعلیم کے ترجمان القاسم مائیگا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے 3 ہزار 280 اسکول بند کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے 5 لاکھ 11 ہزار 221 طالبعلم تعلیم سے محروم اور 14 ہزار 901 اساتذہ بیروزگار ہو گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ برکینا فاسو 2015 سے دہشت گردانہ حملوں کا ہدف بنا ہوا ہے۔ اسکولوں پر پہلا حملہ 2017 میں کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply