عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی الٹ گئی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم سابق وزیراعظم بال بال بچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قافلے میں موجود گاڑی موٹروے پر الٹ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہو کر الٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق الٹنے والی پی ٹی آئی کی گاڑی حافظ آباد سے قافلے میں شامل ہوئی تھی۔ عمران خان کی گاڑیاں حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

عمران خان زخمیوں کو طبی امداد دینے کی ہدایات دیکر دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں