بچے کو قتل کرنے کا الزام، گائے گرفتار

سوڈان میں پولیس نے 12 سال کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گائے فارم کے باہر ٹہل رہی تھی اور تبھی اس نے 12 سالہ بچے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا، بچے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق کوئی بھی پالتو جانور اگر کسی کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے تو سزا پوری ہونے کے بعد متاثرہ کے خاندان کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply