• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوم پاکستان کوخاص بنانے کیلئے تیاریاں مکمل،نیا پرومو جاری

یوم پاکستان کوخاص بنانے کیلئے تیاریاں مکمل،نیا پرومو جاری

راولپنڈی :یوم پاکستان کوخاص بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں،پاک فوج نے نیا پرومو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، یوم پاکستان بھرپورملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ، پاک فوج نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پروموجاری کردیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن “پاکستان زندہ باد”ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہوں گے۔

آذربائیجان کے وزیردفاع ،بحرین کے آرمی چیف اورعمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے،23مارچ پریڈ میں آذربائیجان اورسعودی عرب سمیت غیرملکی دستے بھی شریک ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فضائی کرتب دکھانے والوں میں ترکی کے ایف 16اورچین کے جے 10طیارے بھی حصہ لیں گے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply