کھانوں کو بار بار گرم کرنا بیماریوں کا باعث، ماہرین

ماہرین نے کہا ہے کہ کھانوں کو بار بار گرم کر کے کھانے سے گریز کرنا چاہئیے۔ جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ  فوڈز یا کھانوں کو بار بار گرم کر کے استعمال کرنے سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ کھانوں میں زیادہ استعمال ہونے والی سبزی آلو کے سالن کو بار بار گرم کر کے کھانے سے اس میں اس میں ایک ایسا خطرناک بیکٹیریا پیدا ہوجا تا ہے جوخطرناک زہر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس سے جسمانی کمزوری ، نظر کی کمی اور بڑھتی عمر میں لقوے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے، تیل کو دوبارہ گرم کرکے دوسری ڈشز کی تیاری میں استعمال کرنا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے اور اسی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسی مہلک بیماریاں بھی پیدا ہوجاتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

چائے دوبارہ گرم کرکے استعمال کرنے سے جگر کی خرابی، خون کی نالیوں کی بندش اوردل کے امراض لاحق ہوتے ہیں جبکہ چاول کو پہلی بار پکاتے وقت ان میں ایسے بیکٹیریا بنتے ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر تعداد میں دگنے ہوجاتے ہیں۔ یہ پیٹ کو خراب کرتے ہیں اور پھر پیٹ مسلسل خراب رہنے لگتا ہے۔ اسی طرح چکن کو دوبارہ گرم کرکے استعمال نہ کریں، کیوں کہ دوبارہ گرم ہونے سے یہ ہضم نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ پالک کو دوبارہ گرم کرنے سے اس میں موجود نائٹریٹ خطرناک زہر بن جاتا ہے جو کینسر کا سبب بنتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply