• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لانگ مارچ:رپورٹ میں صرف زرتاج گل اور ملیکہ بخاری کی تعریف، پی ٹی آئی خواتین ارکان بھڑک اٹھیں

لانگ مارچ:رپورٹ میں صرف زرتاج گل اور ملیکہ بخاری کی تعریف، پی ٹی آئی خواتین ارکان بھڑک اٹھیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے.

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی، شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی، رپورٹ کے مطابق ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔
جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں موجود دیگر خواتین ارکان رپورٹ پر سیخ پا ہو گئیں۔

خواتین ارکان نے کہا ڈی چوک پر بدترین شیلنگ ہم نے برداشت کی اور رپورٹ میں ہمارا ذکر ہی نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپ کو رپورٹ پیش کی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے، ہم ڈی چوک کے محاذ پر شیلنگ سے بے حال ہوئیں لیکن میدان نہیں چھوڑا، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجودہ افراد کو دیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین ارکان کی جدوجہد کو سراہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply