• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 8فروری کے روز پولنگ سٹیشن کے 400میٹر کی حدود میں مہم پر پابندی

8فروری کے روز پولنگ سٹیشن کے 400میٹر کی حدود میں مہم پر پابندی

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 8 فروری کوپولنگ سٹیشن کے400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم پر پابندی ہو گی۔

julia rana solicitors london

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹرز کو ووٹ کے لئے قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ 100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔ ڈی آر او، آر او اور انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ خلاف ورزی غیر قانونی فعل تصور کی جائے گی جس پر قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply