عمران خان سے زمان پارک میں امریکی وفد کی اہم ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی منتخب نمائندگان کے وفد نے زمان پارک میں ملاقات کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

امریکی وفد کی قیادت پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف محمود کر رہے تھے ۔12رکنی وفد میں کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriations کمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن، فاروق ارشد ارشاد چیمہ،خالد نذیر ،کیلی فورنیا اسمبلی کے چار ممبران مسز ڈی لوائس گومز،مائیک اے گپسن ،مسز وینڈی کیریلو ، میلینی کلڈویل ہولڈن ،کرسٹوفر ریئس ،مسز اینا گوڈارڈوِلی آرمسٹرانگ ،، مائیکل میکس ، ایڈریل یانگ تھے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی منتخب نمائندگان کا وفد پہلے نگران وزیراعلی محسن نقوی ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سابق وزیراعلی چودھری پرویزالہی سے ملاقات کرچکا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply