• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان پرافغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، احسن اقبال

پاکستان پرافغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چند سال قبل دہشت گردی سے متاثر ملک تھا، دہشت گردوں نے پاکستانی معاشرے کو یرغمال بنارکھا تھا، دہشت گردوں نے پاکستان کے تمام طبقات کو نشانا بنایا، قیام امن کے لیے ہر پاکستان نے اپنا سر دیا، اس جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، لیکن آج ہم فخر سے کہہ سے سکتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، آج دنیا کا ہر ادارہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

احسن اقبال نے کہا کہ مغربی ایجنسیوں نے اسامہ بن لادن اور دیگر جنگجو پاکستان بھجوائے اور جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے، پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے، پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مشرقی تیمور اور سوڈان میں تو مسئلہ نظر آیا لیکن کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، عالمی برادری کو دہرا معیار چھوڑنا ہو گا ورنہ انتہا پسندی پنپتی رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply