رنبیر سے 11برس کی عمر میں محبت ہوئی، عالیہ

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنبیر کپور سے 11 برس کی عمر میں محبت ہوگئی تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کو فلم انڈسٹری میں سب سے پہلے کون اچھا لگا تھا جس کے جواب میں عالیہ نے اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کا نام لیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا میں 11 برس کی عمر میں فلم بلیک کے لئے آڈیشن دینے گئی تھی اور وہاں پہلی بار رنبیر سے ملی تھی اور انہیں دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ متعدد مواقعوں پر رنبیر کے لئے اپنی محبت کا اظہار کر چکی ہیں جبکہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لئے اپنی دیوانگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply